مہنگی ترین ٹرف ناقص ، کھلاڑیوں کو کھیلنے میں شدید مشکلات کا سامنا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(احمد رضا , ہیڈ سپورٹس ڈیسک)پاکستان کے قومی کھیل ہا کی کے ساتھ ایک اور کھیلواڑ،پشاور کے لالہ ایوب انٹرنیشنل ہاکی سٹیڈیم میں لگی غیرمعیاری ٹرف اکھڑنا شروع ہو گئی۔
تفصیلا ت کے مطابق پشاور کے نیشنل ہاکی سٹیڈیم کا بڑا سکینڈل سامنے آگیا ، 10 سے 15 کروڑ روپے کی بجٹ کی آسٹرو ٹرف ناقص ہونے کا انکشاف ،صرف تین ماہ میں ہی اکھڑنا شروع ہوگئی، توازن بھی برقرار نہیں ، جبکہ پیڈنگ مناسب نہ ہونے کی باعث کھلاڑیوں کو کھیلنے میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہاہے۔
معاملہ اٹھانے پر پاکستان سپورٹس بورڈ 5 رکنی کمیٹی تشکیل ، جس کا لیٹر24 نیوز نے حاصل کر لیا، ڈپٹی ڈائریکٹر سپورٹس بورڈ سعید اختر کی سربراہی میں کمیٹی ایک ماہ میں رپورٹ پیش کرنے کی پابند ہو گی۔