سابقہ اداکارہ صنم چوہدری کی رمضان کے حوالے سے خصوصی ویڈیو پیغام
Stay tuned with 24 News HD Android App
(زین مدنی)اسلام کی خاطر شوبز انڈسٹری سے کنارہ کشی کرنے والی معروف اداکارہ صنم چوہدی نے ماہ رمضان پر ویڈیو پیغام جاری کردیا۔
تفصیلات کے مطابق سابقہ اداکارہ صنم چوہدری نے حال ہی میں فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر ماہ رمضان سے متعلق مداحوں کو ایک خوبصورت پیغام دیا اور انہیں اس خوبصورت مہینے میں برکتیں سمیٹنے اور گناہوں سے بچنے کی تلقین کی۔اداکارہ نے ویڈیو پیغام شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ "خود کو بدلنے کا وقت ہے,کوششیں اہمیت رکھتی ہیں,آؤ رَب کی مغفرت کی طرف دوڑتے ہیں,رمضان کریم سے سیکھنا".اداکارہ صنم چوہدری نے ویڈیو پیغام میں ماہ رمضان کی مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ "ہم سب کتنے خوش نصیب ہیں کہ اللہ نے ہمیں دوبارہ موقع دیا کہ ہم اپنے رب کی مغفرت کی طرف لوٹے" ۔
اداکارہ نے قرآن پاک کی سورۂ عمران کی آیات سناتے ہوئے ان کا ترجمعہ کیا کہ "اور دورو اپنے رب کی مغفرت اور اس جنت کی طرف ، جس کی وسعت آسمانوں اور زمین جیسی ہے، جو متقیوں کیلئے تیار کی گئی ہے"۔ اداکارہ کا کہنا تھا کہ "یہ آیات ہمیں بتاتی ہیں کہ ہم اللہ تعالی کی طرف لوٹے ،مغفرت اور اصلاح کی طرف اور توبہ کی طرف،ہم اس مہینے میں ہم اللہ سے رحمتِ لوٹ سکتے ہیں اور لوٹنے کی مثال اس سمندر جیسی ہے،جو سب کیلئے ایک جیسا ہوتا ہے، گہرا،کچھ لوگ اس سمندر میں سے موتی نکالتے ہیں، کچھ لوگ مچھلیاں پکڑتے اور کچھ لوگوں کو صرف کھارے پانی کے کچھ نہیں ملتا اور یہ ہم پر منحصر ہے کہ جو چاہے سمیٹ لیں"۔
اداکارہ نے مزید کہا کہ "یہ مہینا ہمیں صبر کی تلقین دیتاہے، اللہ اس مہینے ہمیں بہت سی چیزیں سیکھاتا ہے ، بری چیزوں سے نجات،معاف کرنا،صبر کرنا،نعمتوں کا شکر کرناسیکھاتا ہے،درگزر کرناسیکھاتا ہے۔"
انکا کہناتھا کہ" اس مہنے اللہ ہمیں اس مہینے ہمیں تقویٰ اور احساس زمیداری سیکھاتا ہے، اداکارہ نے سیل کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ جیسے ہم سیل پر بھاگتے ہیں کہ کہ چلو ختم نا ہو جائےتو کیا اس موقع کو ہمیں ایسے ہی جانے دینا چاہیے"۔
View this post on Instagram
واضح رہے پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی سابقہ اداکارہ صنم چوہدری ڈرامہ سیریل آسمانوں پر لکھا ، شیزا ، میرے مہربان ، اور عشق ہماری گلیوں میں کے علاوہ بہت سی دیگر ڈرامہ سیریلز میں شاندار پرفارمنس دے چکی ہیں۔ تاہم، انہوں نے 2021ء میں اگست کے مہینے میں اپنی سالگرہ سے ایک دن پہلے اپنا روحانی سفر شروع کرنے کے فیصلے کا اعلان کیا تھا۔ اس حوالے سے انہوں نے ایک ویڈیو بھی پوسٹ کی جس میں ان کے اہل خانہ نے خوشدلی سے ان کا فیصلہ قبول کرتے ہوئے انہیں پھولوں اور کیک سے سرپرائز دیا تھا۔ ویڈیو کے کیپشن میں صنم نے لکھا کہ "میرے خاندان نے اللہ کی طرف رجوع کرنے پر اس طرح میرا استقبال کیا"۔
View this post on Instagram
اس اعلان کے بعد اداکارہ نے اپنے انسٹاگرام پروفائل سے شیئر کی گئی تمام تصاویر اور ویڈیوز بھی ہٹادیں تھیں اور اکاؤنٹ پر صرف اپنے نکاح کی تقریب کی چند تصاویر چھوڑی تھیں۔ انہوں نے انسٹاگرام پر اپنا بائیو بھی تبدیل کرکے “ایک مسلمان ، ایک ماں اور اسلام سیکھنا” کردیا تھا۔ بعدازاں انہوں نے شوبز چھوڑنے کا اعلان کیا تھا۔
View this post on Instagram
View this post on Instagram