(24 نیوز)بلوچستان کے ضلع سوراب میں کمشنر قلات ڈویژن داﺅد خان خلجی کے سکواڈ کی گاڑی کو حادثہ، 6 لیویز اہلکار جاں بحق ہو گئے ۔
پولیس ذرائع کے مطابق سکواڈ کی گاڑی سڑک کنارے کھڑے ٹریلر سے ٹکراگئی، حادثے میں 3 لیویز اہلکار موقع پر جاں بحق ہو گئے جبکہ 3 زخمی ہوگئے ہیں،جاں بحق و زخمی اہلکاروں کو ڈی ایچ کیو سوراب منتقل کردیاگیاہے۔
زخمی اہلکار بھی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہسپتال میں جاں بحق ہو گئے،جاں بحق اہلکاروں کی تعداد 6 ہوگئی ،پولیس ذرائع کے مطابق سکواڈ گاڑی میں 6 لیویز اہلکار سوار تھے،حادثہ کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ حاجیکہ کے مقام پر پیش آیا۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور ہائیکورٹ: وفاقی حکومت سے 1947 سے 2001 تک توشہ خانہ کا ریکارڈ طلب