معیشت قرضوں پرنہیں سرمایہ کاری پر چلے گی: خواجہ آصف

Apr 10, 2024 | 14:59:PM
معیشت قرضوں پرنہیں سرمایہ کاری پر چلے گی: خواجہ آصف
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24 نیوز) وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ معیشت قرضوں پر نہیں بلکہ سرمایہ کاری پر چلے گی۔

سیاکوٹ میں عید کی نماز ادا کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو میں خواجہ آصف نے کہا کہ سعودی عرب کی مہمان نوازی کے شکر گزار ہیں، وزیراعظم نے کہا کہ ہمیں قرض نہیں سرمایہ کاری چاہیے جس کا فوری نتیجہ مختلف شعبہ جات میں سرمایہ کاری ہو گی،انہوں نے کہا کہ یو اے ای اور قطر سے بھی وزیراعظم کی بات ہوگئی ہے، معیشت قرضوں پر نہیں بلکہ سرمایہ کاری پر چلے گی۔

وزیر دفاع نے کہا ہے کہ ملک کی معیشت کی شکل بدل جائیگی، تاریخ میں سٹاک مارکیٹ اوپر گئی، آئی ایم ایف کا جو پیکیج مل رہا ہے شاید آئندہ اس کی ضرورت نہ پڑے، پی ٹی آئی کا لیڈر نوسرباز ہے، بانی پی ٹی آئی نے کہا تھا کہ پاکستانی فارن انویسٹمنٹ بھیجنا بند کردیں لیکن اس کے باوجود فارن ریمیٹنس آئے۔

فلسطین کی بات کرتے ہوئےوزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا کہ فلسطین کو نہیں بھولنا چاہیے، امریکا سمیت برطانیہ اور یورپی ممالک کا ضمیر سویا ہوا ہے، اس کے علاوہ ہمیں بھی اپنے اعمال کا جائزہ لینا چاہیے، ایک طرف فلسطین میں ظلم کی انتہا ہو گئی ہے اور دوسری طرف مسلم امہ کی خاموشی ہے۔ 

یہ بھی پڑھیں :   فلسطینیوں کیلئے بھٹو والی طاقت دیکھنے اور دکھانے کی ضرورت ہے: خورشید شاہ