عمران عباس کی گاڑی کو لاہور سے اسلام آباد جاتے ہوئے حادثہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز ) پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف و خوبرو اداکار عمران عباس کی گاڑی کو چاند رات کو حادثہ پیش آیا تاہم اداکار بال بال حادثے میں محفوظ رہے۔
فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اداکار نے گزشتہ روز اپنے لائیو سیشن کی ویڈیو کلپ شیئر کرتے ہوئے چاند رات اور عید کی مبارک باد پیش کی،تاہم اس کے کچھ ہی دیر بعد عمران عباس نے نئی انسٹا اسٹوری شیئر کی اور مداحوں کو آگاہ کیا کہ ان کی گاڑی کو حادثہ پیش آیا ہے تاہم وہ اور ان کی ٹیم اس خطرناک اور بڑے حادثے میں اللہ کے کرم سے محفوظ رہے،انہوں نے انسٹااسٹوری میں ویڈیو شیئر کی جس میں انہوں نے حادثے کی تفصیلات شیئر کی۔
انہوں نے بتایا کہ اس وقت ہم موٹر وے پر ہیں، میں ایک ایونٹ کے بعد لاہور سے اسلام آباد جا رہا تھا اور بہت خوش تھا کہ کل میری فلم ’جی وے سوہنیا جی‘ پاکستان میں ریلیز ہونے والی ہے کہ اچانک ہماری گاڑی کا ٹائیر بسٹ (پھٹ) ہوگیا کیونکہ موٹر وے پر کوئی چیز پڑی ہوئی تھی جس کی وجہ سے ٹائیر کا ستیاناس ہوگیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس بڑے حادثے کے بعد گاڑی بہت مشکل سے کنڑول ہوئی ہے، اللہ کا کرم ہوا، اس نے مجھے اور میری ٹیم کو بہت بڑے حادثے سے بچایا ہے۔
اداکار نے اسلام آباد موٹر وے پولیس کا بھی شکریہ ادا کیا جنہوں نے فوری موقع پر پہنچ کران کی اور انکی ٹیم کی مدد کی۔
انہوں نے بتایا کہ حادثے سے قبل ان کی گاریئ فاسٹیسٹ لین (سڑک پر گاڑیوں کی آخری لین جس پر گاڑیاں تیز ترین رفتار کے ساتھ چلتی ہیں) میں گاڑی 120 کی رفتار سے جارہی تھی کہ اچانک گاڑی کا ٹائیر پھٹ گیا اور حادثہ پیش آگیا۔
اس سے قبل انہوں نے اپنے اسٹاگرام اکاونٹ سے ایک ویڈیو شیئر کی تھی جس میں انہوں نے اپنے چاہنے والوں کو عیدی دیتے ہوئے اعلان کیا تھا کہ ان کی بھارتی پنجابی ڈیبیو فلم ’جی وے سوہنیا جی‘ کو بلآخر سینسر بورڈ کی جانب سے ہری جنڈی مل گئی ہے جس کے بعد فلم آج یعنی عید الفطر کے موقع پر ملک بھر میں ریلیز ہو رہی ہے، جس وقت انہوں نے یہ پیغام جاری کیا تھا اس کے کچھ دیر بعد ہی گاڑی کو حادثہ پیش آ گیا ۔