(24 نیوز )آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے عید کا پہلا روز میرانشاہ اور اسپن وام میں فوجی جوانوں کے ساتھ گزارا،عید نماز بھی اگلے مورچوں پر ادا کی ۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر )کے مطابق آرمی چیف نے اگلے مورچوں پر جوانوں کے ساتھ عید کی نماز پڑھی اور جوانوں کے ہمراہ پاکستان کے پائیدار استحکام اور خوشحالی کےلیے دعائیں کیں،آرمی چیف نے جوانوں کو عید الفطر کی مبارکباد دی اور قوم کےلیے ان کے غیر متزلزل جذبے اور خدمات کو سراہا،آرمی چیف کو آپریشنل تیاریوں اور موجودہ سیکیورٹی کی صورتحال اور پاک افغان سرحد کے ساتھ سرحدی حفاظتی اقدامات پر بریفنگ دی گئی۔
آرمی چیف نے قربانیوں سے حاصل امن کی حفاظت کےلیے اجتماعی کوششوں کی ضرورت پر زور دیا اور کہا کہ بھاری قربانیوں سے حاصل امن کو برقرار رکھنا سب کی ذمہ داری ہے، آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے امن و استحکام کےلیے فارمیشن کے کردار کو سراہا۔
یہ بھی پڑھیں :