عیدکے پہلے روز کراچی والوں کا پسینہ نکل آیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) شہر قائد میں عیدالفطر کے ساتھ ہی سورج نے آنکھیں دکھانا شروع کردیں ، سندھ بھر میں کل بھی موسم گرم رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے ارلی وارننگ سینٹر کے مطابق کراچی سمیت صوبے بھر میں موسم کل تک گرم رہنے کا امکان ہے، بالائی اور وسطی سندھ میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 40 سے 42 ڈگری کے درمیان رہنے کی توقع ہے،اسی طرح زیریں سندھ (بشمول کراچی) میں پارہ 37 سے 39 ڈگری کے درمیان ریکارڈ ہوسکتا ہے، کراچی میں سمندری ہوائیں بند ہونے کے سبب موسم گرم و مرطوب ہے، ہوا میں نمی کا تناسب 42 فیصد تک بڑھنے کے سبب اصل درجہ حرارت سے زائد گرمی محسوس کی جارہی ہے۔
واضح رہے کراچی کا حالیہ درجہ حرارت 33.4 ڈگری سینٹی گریڈ ہے شام کے وقت سمندر کی بند ہوائیں فعال ہونے کا امکان ہے۔