پی ایس ایل10 کی سکیورٹی ،سٹیڈیمز کے اطراف انٹیلی جنس آپریشنز کرنے کا فیصلہ

Apr 10, 2025 | 13:16:PM
پی ایس ایل10 کی سکیورٹی ،سٹیڈیمز کے اطراف انٹیلی جنس آپریشنز کرنے کا فیصلہ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 2025 کے دوران پولیس کا سکیورٹی اور ٹریفک پلان جاری کر دیا گیا۔

ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق لاہور میں میچز کے دوران 8 ہزار سے زائد افسران و اہلکار ڈیوٹی انجام دیں گے جبکہ راولپنڈی میں میچز کے دوران 5 ہزارافسران اوراہلکار ڈیوٹی پرمامور ہوں گے اسی طرح ملتان میں 8 ہزار افسران و اہلکارڈیوٹی انجام دیں گے۔

آئی جی پنجاب پولیس عثمان انور نے ہدایت کی کہ سٹیڈیمز کے اطراف انٹیلی جنس آپریشنز کیے جائیں اور میچز کے دوران ٹریفک کی روانی برقرار رکھی جائے۔

پاکستان سپر لیگ 2025 کے دوران راولپنڈی پولیس کے فول پروف سیکورٹی انتظامات کر لیے گئے راولپنڈی پولیس کے 5 ہزار سے زائد افسران فرائض سرانجام دیں گےجبکہ ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنے کے لیے ٹریفک پولیس کے 367 افسران فرائض سرانجام دیں گے۔

سی پی او سید خالد ہمدانی نے کہا کہ انتظامات کی سی سی ٹی وی مانیٹرنگ کے لیے خصوصی کنٹرول روم قائم کیا گیا ہے اور اسٹیڈیم کے گردونواح میں ایلیٹ فورس، ڈولفن فورس اور تھانوں کی موبائلز گشت کے فرائض سرانجام دیں گی۔

انہوں نے کہا کہ کرکٹ ٹیموں کے روٹ کی مؤثر سکیورٹی کے ساتھ ساتھ چھتوں پر سنائپرز تعینات کیے گئے ہیں اور میچ دیکھنے کے لیے آنے والے شائقین کرکٹ کو واک تھرو گیٹ اور مکمل باڈی سرچنگ کے بعد سٹیڈیم میں داخلے کی اجازت دی جائے گی۔

سی پی او کے مطابق تمام سینئر افسران فیلڈ میں موجود رہ کر ڈیوٹی پر مامور افسران کو چیک اور بریف کریں گے جبکہ میچز کے دوران سیکورٹی انتظامات کے ساتھ ساتھ ٹریفک کی بلاتعطل روانی کو یقینی بنایا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ پاک فوج، رینجرز، دیگر سیکورٹی اداروں اور ضلعی انتظامیہ کے تعاون سے فول پروف سیکیورٹی انتظامات کو یقینی بنایا جائے گا اور پاکستان سپر لیگ میچز کے دوران شہریوں کو ہر سہولت اور خوشگوار ماحول کی فراہمی کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

واضح رہے کہ لاہور میں 13، راولپنڈی میں 11 اور ملتان میں 5 پی ایس ایل میچز کھیلے جائیں گے۔