افغانیوں  نے پاکستان میں کروڑوں روپےکس طرح کمائے؟

Apr 10, 2025 | 15:47:PM

Read more!

(سجاد اظہر پیرزادہ) 46 سال تک کا طویل عرصہ پاکستان کی شاندار میزبانی کا! اور اتنے ہی سالوں کا دُکھ،درد،بھتہ خوری، قتل و غارت اور ہزاروں لاشیں افغانیوں کی جانب سے! کیا کوئی اپنے پڑوسیوں کیساتھ ایسا بھی کرتا ہے؟

49 سال تک پاکستان کی میزبانی سے لطف اندوز ہونے والے اکثر افغانیوں نے اپنے پڑوسی پاکستانی بہن بھائیوں کوکیسےلوٹا؟یہاں کتنی قتل و غارت کی؟ڈالرزکی سمگلنگ سےپاکستانی معیشت کوکیسےنقصان پہنچایا؟بھتہ خوری اوردیگرجرائم میں بھی بہت سےافغانی کتنے ٹھوس ثبوت کیساتھ ملوث پائےگئے؟ اس بارے میں ایک مکمل تفصیلی معلوماتی ویڈیو آپ 24 ڈیجیٹل پر دیکھ سکتے ہیں جو یہاں شیئر کی گئی ہے۔ اس کا عنوان ہے "افغانیوں نے پاکستان میں کروڑوں روپےکس طرح کمائے؟ڈالرز سمگلنگ ودیگرجرائم سےپاکستان کوکیسےنقصان پہنچایا؟"۔

پولیس کے ایک افسر نے بتایا کہ ہمیں افغان مہاجرین کی موجودگی کی وجہ سے نہ صرف پشاور بلکہ خیبر پختونخوا کے تمام اضلاع میں جرائم کے بڑھتے ہوئے واقعات کا سامنا رہا۔ قتل، چوری اور اغوا برائے تاوان کو روکنے کے لیے ان کی نقل و حرکت کو محدود کرنا پڑا۔

ایسے ہزاروں واقعات ہیں جن سے معلوم ہوتا ہے کہ پاکستان میں غیر قانونی طریقے سے رہنے والے اکثر افغانیوں نے حرام کی دولت جمع کی۔خوب لوٹ مار کی۔ پشاور میں 45 فیصد جرائم میں افغانیوں کا ملوث ہونا ثابت ہوا تھا۔

پاکستان اور افغانستان کے درمیان 2400 کلومیٹر کی سرحد ہے۔افغانی پاکستان میں لوگوں کو قتل کرکے جلال آباد بھاگتے بھی دیکھے گئے۔ ملک میں غیر قانونی طریقے سے رہنے والے اکثر افغانیوں کی لوٹ مار سے متعلق آپ مزید تفصیلات مذکورہ ویڈیومیں دیکھ سکتے ہیں۔

مزیدخبریں