سونے کی قیمت میں ایک مرتبہ پھر اضافہ

کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App

(24 نیوز)ملک بھر میں سونے کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ ہوگیا ۔
ایک تولہ سونا 7800 روپے مہنگا ہوکر 3 لاکھ 28 ہزار 800 روپے کی نئی بلند سطح پر پہنچ گیا ۔
دس گرام سونا 6688 روپے مہنگا ہوکر نئی بلند سطح 2 لاکھ 81 ہزار 893 روپے پر پہنچ گیا ۔
اس کے علاوہ ایک تولہ چاندی 64 روپے مہنگی ہوکر 3234 روپے پر پہنچ گئی۔
عالمی مارکیٹ میں سونا 78 ڈالر مہنگاہوکر 3118 ڈالر فی اونس پر پہنچ گیا ۔