پی ٹی آئی رہنماوں کو عمران خان سے ملاقات کی اجازت تاحال نہ مل سکی

Stay tuned with 24 News HD Android App

(ارشاد قریشی)اڈیالہ جیل میں قید پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) کے بانی چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان سے پارٹی رہنماوں کی ملاقات اجازت تاحال نہ مل سکی۔
بانی پی ٹی آئی سے اڈیالہ جیل میں ملاقات کا وقت ختم ہوگیا تاہم ان کی فیملی تاحال ملاقات کے لئے اڈیالہ جیل نہ پہنچی،بانی کی فیملی اے ٹی سی راولپنڈی سے ملاقات کی اجازت لینے کے باوجود ملاقات کے لئے نہ پہنچی۔
اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی عمر ایوب،نیاز اللہ نیازی کو ملاقات کی اجازت نہ ملی،صاحبزادہ حامد رضا،علامہ راجہ ناصر عباس،ملک احمد خان بچھر گورکھپور ناکہ سے آگے نہ جا سکے،بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے لئے فوکل پرسن نے کل2لسٹیں مرتب کرکے جیل انتظامیہ کو بھجوائی تھیں۔
اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے سپرینٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو خط لکھ دیا جس میں لکھا گیا تھا کہ آج بانی پی ٹی آئی کے رفقاء کی ملاقات طے تھی،ملاقاتیوں کی فہرست پہلے ہی جیل انتظامیہ کو بھیجی گئی ہے،ملاقات کے حوالے سے اسلام آباد ہائی کورٹ کے لارجر بنچ کے واضع احکامات ہیں،لارجر بنچ کے احکامات کی مسلسل خلاف ورزی کی جارہی ہے ۔
خط میں لکھا گیا ہے کہ بانی کے رفقاء کی ملاقات مسلسل نہیں کرنے دی جارہی،مجھ سمیت بانی کے رفقاء ایک بجے قبل ملاقات کیلئے جیل پہنچے،بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ کرانا اور رہنماوں کو روکنا توہین عدالت ہے۔
جیل انتظامیہ اور اڈیالہ جیل چوکی عملے کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کرینگے، جیل انتظامیہ نے اے ٹی سی پنڈی کے احکامات کی بھی خلاف ورزی کی ہے۔
دوسری جانب عمر ایوب کا خط جیل عملے نے وصول کرنے انکار کردیا۔
یہ بھی پڑھیں : افغانیوں نے پاکستان میں کروڑوں روپےکس طرح کمائے؟