نیپرا نے بجلی ایک روپے 71 پیسے فی یونٹ سستی کرنے کی منظوری دیدی

Apr 10, 2025 | 18:11:PM
نیپرا نے بجلی ایک روپے 71 پیسے فی یونٹ سستی کرنے کی منظوری دیدی
کیپشن: تصویر، فائل
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)نیپرا نے بجلی ایک روپے 71 پیسے فی یونٹ سستی کرنے کی حکومتی درخواست منظور کرلی، نیپرا نے بجلی سستی کرنے کا فیصلہ وفاقی حکومت کو بھجوا دیا۔

فیصلے کے مطابق بجلی کی قیمت میں کمی کا اطلاق اپریل سے جون 2025 کے لیے ہوگا، بجلی کی قیمت میں کمی کے الیکٹرک سمیت ملک بھر کے صارفین کے لیے ہوگی۔

بجلی کی قیمت میں کمی کا اطلاق لائف لائن صارفین پر نہیں ہوگا، وفاقی حکومت نے بجلی ایک روپے 71 پیسے فی یونٹ سستی کرنے کی درخواست نیپرا میں جمع کرائی تھی۔

نیپرا نے وفاقی حکومت کی درخواست پر 4 اپریل کو سماعت کی تھی، وفاقی حکومت نے گزشتہ ماہ پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل پر پیٹرولیم لیوی میں 10 روپے فی لیٹر اضافہ کیا تھا۔

وفاقی حکومت نے پیٹرولیم لیوی کی مد میں بجلی کی قیمت میں کمی کا ریلیف عوام کو پہنچانے کا فیصلہ کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:گوگل میپس میں 3 نئے اے آئی ٹولز کا اضافہ