پی ایس ایل 10 کا رنگا رنگ آغاز آج سے راولپنڈی میں ہوگا

کیپشن: تصویر، فائل
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App

(24 نیوز)پی ایس ایل 10 کا رنگا رنگ آغاز آج راولپنڈی میں اسلام آباد اور لاہور کے درمیان میچ سے ہوگا۔راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں ہونے والی افتتاحی تقریب میں ملک کے مشہور فنکار اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے۔
افتتاحی تقریب میں عابدہ پروین، علی ظفر، ابرار الحق، نتاشہ بیگ، طلحہ انجم اور ینگ اسٹنرز پرفارم کریں گے۔شائقین کی دلچسپی کے لیے آتشبازی کا خوبصورت مظاہرہ بھی ہوگا، ایچ بی ایل پی ایس ایل کا افتتاحی میچ رات ساڑھے آٹھ بجے شروع ہوگا۔
قذافی اسٹیڈیم لاہور 18 مئی کو ہونے والے فائنل کی میزبانی کرے گا۔
یہ بھی پڑھیں :اسلام آباد یونائیٹڈ پی ایس ایل ٹائٹل تین مرتبہ جیتنے والی واحد ٹیم