پاکستان انڈر 23 سکواش کا ورلڈ چیمپئن بن گیا، وزیراعلیٰ سندھ کی مبارکباد

Stay tuned with 24 News HD Android App

(24 نیوز)پاکستان نے عالمی انڈر 23 سکواش چیمپئن شپ کے فائنل میں مصر کو شکست دے کر ایونٹ اپنے نام کر لیا، پاکستان کے نور زمان نے حریف مصر کے کریم الترکی کو 3-2 سے شکست دی۔
پہلی عالمی انڈر 23 سکواش چیمپئن شپ مینز کا فائنل پاکستان کے سیڈ 2 نور زمان اور مصر کے سیڈ 3 کریم الترکی کے درمیان کھیلا گیا، اسکواش فائنل دیکھنے کے لیے شہریوں کی بڑی تعداد بھی سٹیڈیم میں موجود تھی۔
اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فاتح کھلاڑی نور زمان نے کہا کہ جتنی محنت کی تھی چاہتا تھا چمپئئن شپ جیتوں، پہلے ہی سوچا تھا کہ پریشر کو قابو میں رکھ کر کھیلوں گا۔
انھوں نے کہا کہ جو محنت کی اس کا نتیجہ سامنے آیا، کریم الترکی حال ہی میں جیت کر آئے میں نے محنت زیادہ کی۔نور زمان نے کہا کہ گیم کی پلاننگ یہ ہی تھی کہ تحمل سے کھیلنا ہے، آخری لمحے تک لڑا اور بھرپور محنت کی ، یہ ہی ذہن میں تھا کہ بس جیتنا ہے۔
دریں اثنا ء وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے انڈر 23 ورلڈ سکواش چیمپئن شپ کا فائنل جیتنے پر نورزمان کو مبارکباد دی۔
انھوں نے کہا کہ مقابلہ انتہائی دلچسپ تھا، دیکھنے میں بڑا لطف آیا، نور زمان نے بڑی مہارت سے کھیلا اور جیت اپنے نام کی، ہمیں اُمید ہے کہ آگے بھی ہمارے نوجوان کھلاڑی اسی لگن کو برقرار رکھتے ہوئے ملک کا نام روشن کرتے رہیں گے۔
یہ بھی پڑھیں :تیز ہواؤں اور گرج چمک کیساتھ بارش کی پیش گوئی