کراچی: تین ماہ کے دوران ٹریفک حادثات میں 80 افراد جاں بحق

Apr 10, 2025 | 19:39:PM

(مبشر حسین )کراچی میں 3 ماہ کے دوران اب تک ہیوی گاڑیوں کی ٹکر سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 80 ہوگئی۔

ڈمپر کی ٹکر سے 18 افراد اپنی زندگی کی بازی ہار گئے ، ٹرالر کی ٹکر کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 31 ہوگئی۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق خونی واٹر ٹینکر نے 17 افراد کی جان لی ، جب کہ مزدا کی ٹکر سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 5 ہے اور بس کی ٹکر سے 9 افراد جاں بحق ہوئے  ہیں۔

یہ بھی پڑھیں :2025 کیلئے دنیا کے بہترین ائیرپورٹ کا اعزاز ایک ایشیائی ملک کے نام

مزیدخبریں