امریکہ اور چین میں تجارتی جنگ شدید،ٹرمپ ٹیرف 145 فیصد تک پہنچ گئی

Stay tuned with 24 News HD Android App

(ویب ڈیسک) امریکہ اور چین کے درمیان تجارتی جنگ میں مزید شدت آگئی ہے،وائٹ ہاؤس نے تصدیق کی ہے کہ چین سے درآمد کی جانے والی اشیاء پر مجموعی طور پر 145 فیصد ٹیرف نافذ ہوگا۔
گزشتہ روز صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 125 فیصد نیا ٹیرف عائد کرنے کا اعلان کیا تھا جس میں اب پہلے سے موجود 20 فیصد محصولات بھی شامل کر دی گئی ہیں،بیجنگ نے اس کے ردعمل میں اعلان کیا ہے کہ چین میں داخل ہونے والی امریکی مصنوعات پر 84 فیصد ٹیرف عائد کیا جائے گا جس سے امریکہ کی برآمدات خصوصاً زرعی اور ٹیکنالوجی مصنوعات کو بڑا دھچکا لگ سکتا ہے ۔
تجارتی کشیدگی کے باعث وال سٹریٹ پر امریکی سٹاکس میں شدید گراوٹ دیکھنے میں آئی،ایپل اور ایمیزون کے شیئرز میں 7 فیصد تک کمی ریکارڈ کی گئی،یہ صورتحال ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب یورپی اور ایشیائی مارکیٹس میں پہلے بہتری دیکھی گئی تھی۔
دوسری جانب یورپی یونین نے امریکہ کے خلاف جوابی ٹیرف روک دیے ہیں کیونکہ ٹرمپ انتظامیہ نے یورپ کے خلاف ٹیرف میں 90 دن کی تاخیر کا اعلان کیا ہے، یورپی یونین نے فی الحال صبر و تحمل کا مظاہرہ کیا ہے تاکہ کشیدگی مزید نہ بڑھے۔
یہ بھی پڑھیں: ملکی ذخائر میں ایک ہفتے کے دوران 2 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کا اضافہ، اسٹیٹ بینک