کورونا سے86افراد انتقال کر گئے، 4ہزار40نئے کیسز  رپورٹ

Aug 10, 2021 | 08:23:AM

(24 نیوز)موذی وبا کورونا وائرس کے  پھیلاؤ میں تیزی آ گئی ہے ، گزشتہ روز  ملک بھر میں مزید 86افراد جاں بحق ہو گئے جبکہ کورونا مریضوں کے  3ہزار884نئے کیسز سامنے آگئے۔

این سی او سی کے اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں کورونا کیسز کی مثبت شرح 7.84فیصد رہی۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 49ہزار506افراد کے کورونا ٹیسٹ کئے گئے۔ جن میں سے 3ہزار884افراد کی ٹیسٹ رپورٹ مثبت آئی.    

 یہ بھی پڑھیں:  ججوں پر الزام لگانے والوں سے آ ہنی ہاتھوں سے نمٹنے کی ضرورت ہے۔ لاہورہائیکورٹ

مزیدخبریں