انسانی حقوق کو سب سےزیادہ خطرہ پولیس سٹیشنوں میں ہوتا ہے، چیف جسٹس آف انڈیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(مانیٹرنگ ڈیسک)بھارت کے چیف جسٹس این وی رامنا نے کہا ہے کہ انسانی حقوق کو سب سےزیادہ خطرہ پولیس سٹیشنوں میں ہوتا ہے جہاں مراعات یافتہ اہم شخصیات بھی ’’تھرڈ ڈگری برتاؤ‘‘ سے نہیں بچ پاتیں۔
بھارت کے ایک اردو اخبار کی ویب رپورٹ کےمطابق قومی سطح پر بھارتی پولیس افسران کو حقوق انسانی کے تعلق سے حساس بنانے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئےاین وی رامنا نےکہا کہ پولیس کی زیادتیوں پر قابو پانے کیلئے ضروری ہے کہ شہریوں کو حراست کے دوران قانونی امداد کے حق اور مفت قانونی امداد کی فراہمی سے واقف کرایاجائے۔ انہوں نے کہا ہے کہ اس ضمن میں ابتدائی قدم یہ ہو سکتا ہے کہ ہر پولیس سٹیشن میں ڈسپلے بورڈ اور باہر ہورڈنگ لگائی جائے۔ انہوں نے اس ضمن میں نیشنل لیگل سروس اتھاریٹی آف انڈیا (نالسا) کوبھی اپنی ذمہ داری ادا کرنے اور ملک گیر سطح پر پولیس افسران کو حقوق انسانی کے تئیں حساس بنانے کی جانب توجہ دینے کی تلقین کی۔
یہ بھی پڑھیں: کورونا سے86افراد انتقال کر گئے، 4ہزار40نئے کیسز رپورٹ