وزیر تعلیم کا اہم فیصلہ !!!!!ورنہ متعلقہ سکول سیل کر دیا جائیگا

Aug 10, 2021 | 09:50:AM

(24نیوز) وزیر تعلیم مراد راس نے تمام سرکاری و نجی سکولوں کے اساتذہ اور عملے کو ویکسی نیشن  کے لیے ڈیڈ لائن دے دی۔ٹوئٹر پر ویڈیو پیغام جاری۔ 

تفصیلات کے مطابق ویڈیو بیان میں وزیر تعلیم ڈاکٹر مراد راس نے کہا کہ اسکولوں میں ویکسی نیشن کرانے کے لیے نوٹیفکیشن پہلے ہی جاری کیا جاچکا ہے لہٰذا 22 اگست تک تمام سرکاری اور نجی اسکولز کے اساتذہ اور دیگر عملے کی ویکسی نیشن کرانا لازمی ہے۔

انہوں نے کہا کہ  22 اگست کے بعد کسی بھی فرد کو ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ کے بغیر اسکول میں داخلے کی اجازت نہیں ہوگی اور ویکسی نیشن نہ ہونے کی صورت میں متعلقہ سکول کو سیل کردیا جائے گا۔

 واضح رہےکہ ملک میں کورونا کی وبا پر قابو پانے کے لیے حکومت نے ہر شہری کے لیے ویکسی نیشن کو لازمی قرار دیا ہے۔

مزیدخبریں