امتحانی مراکزمیں سخت نگرانی کی ہدایت،وزیر جامعات اینڈ بورڈ

Aug 10, 2021 | 10:14:AM
امتحانی مراکزمیں سخت نگرانی کی ہدایت،وزیر جامعات اینڈ بورڈ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز)وزیرجامعات اینڈ بورڈ اسماعیل راہو نے تمام چیئرمین بورڈز کو  انٹر امتحانات کے دوران  امتحانی مراکز میں طلبہ کی سخت نگرانی کی ہدایت کر دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسماعیل راہو  کا کہنا ہے کہ سندھ بھرمیں آج سے800 سے زائد امتحانی مراکز میں امتحانات لیےجارہے ہیں، سندھ بھر میں امتحانات 13 اگست تک جاری رہیں گے۔انہوں نے  کہا ہے کہ امتحانی مراکز میں طلبہ کو ماسک کے بغیر داخل ہونے نہیں دیا جائے گا،   امتحانی مراکز میں طلبہ اور انویجیلیٹرکےموبائل فون لانےکی اجازت نہیں ہو گی۔

انہوں نے یہ بھی  کہا کہ امتحانات میں نقل کرنے اور کرانے والوں کےخلاف قانونی کارروائی کی جائے گی،امتحانی مراکز کےآس پاس فوٹو اسٹیٹ مشینوں کی دکانیں بھی بند رہیں گی۔
 یہ بھی پڑھیں:      وزیر تعلیم کا اہم فیصلہ !!!!!ورنہ متعلقہ سکول سیل کر دیا جائیگا