(24نیوز) محکمہ خزانہ کی جانب سے تمام سرکاری ملازمین اور افسروں کو 25 فیصد سپیشل الاؤنس ستمبر کی تنخواہ میں ادا کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ۔
سیکرٹری خزانہ پنجاب افتخارعلی سہو کا کہنا ہے کہ تمام ملازمین اور افسروں کو یکم جون سے یہ سپیشل الاؤنس بقایا جات کے ساتھ ملے گا۔ محکمہ خزانہ نے10 فیصد تنخواہ اور پنشن میں اضافہ بقایا جات کے ساتھ ستمبر کی تنخواہ کے ساتھ ادا کرنے کا حکم جاری کر دیا ہے، محکمہ خزانہ کی جانب سے اے جی آفس کو بھی یہ حکم نامہ جاری کیا گیا ہے۔
دوسری جانب سے محکمہ جیل کے ملازمین کو ایک بنیادی تنخواہ بطور جیل الاؤنس دینے کی سمری دوبارہ ارسال کر دی گئی۔ گزشتہ مالی سال میں یہ سمری ڈمپ کر دی گئی تھی۔ سمری کے مطابق تمام جیل ملازمین کو ایک بنیادی تنخواہ بطور جیل الاؤنس ملے گی۔
یہ بھی پڑھیں: 200 روپے کا تنازع۔ تلخ کلامی۔ 2 افراد قتل