(ویب ڈیسک)بھارتی اداکاررنبیراوراداکارہ عالیہ بھٹ کی شادی کی خبریں ایک بار پھرعروج پرپہنچ گئیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق بالی ووڈ اداکارہ لارا دتہ سے ایک انٹرویوکے دوران پوچھا گیا کہ بالی ووڈ میں کون سا جوڑا شادی جلد کرنے جارہا ہے؟ جس پر اداکارہ نے کہا کہ وہ زیادہ کسی بھی جوڑے کے بارے میں اتنا نہیں جانتی کیونکہ وہ آج کی جنریشن سے نہیں بلکہ پچھلی جنریشن سے ہیں۔اداکارہ نے کہا کہ انہیں نہیں معلوم کہ کون سا اداکاریا اداکارہ کی کس سے زیادہ دوستی ہے لیکن رنبیر اورعالیہ کے بارے میں کہہ سکتی ہوں کہ وہ اس سال شادی کرلیں گے۔ اس سے قبل اداکا رنبیر کپورنے بھی کہا تھا اس بارے میں زیادہ تونہیں کہوں گا لیکن شادی جلد ہوگی۔
خیال رہے کہ اداکاررنبیراوراداکارہ عالیہ بھٹ2017 سے ایک دوسرے کے گہرے دوست ہیں جبکہ اس سے قبل بھی کافی بار دونوں کی شادی کی تاریخ کی خبریں وائرل ہوچکی ہیں۔مگر اب یہ دیکھنا ہے کہ اداکارہ لارا دتہ کی بات میں کتنی سچائی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: گرل فرینڈ کا بھیس بدل کر امتحان دینے والا عاشق گرفتار ۔پھرکیا ہوا؟جانیے