اہم انکشاف:ملک کے 29بڑے شہروں کا پانی زہریلا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی سینیٹر شبلی فراز نے انکشاف کیا ہے کہ پانی میں آر سینک موجود ہے جو کینسر سمیت سنگین بیماریوں کا سبب بن سکتا ہے۔
تفصیلات کے مطابق حکومت کی جانب سے ملک کے 29 بڑے شہروں میں زہریلے پانی کا انکشاف کیا گیا ہے قومی اسمبلی کو بتایا گیا ہے کہ وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کے ادارے پی سی ایس آئی آر کی طرف سے لیے گئے پانی کے نمونوں کے نتائج کے مطابق ملک کے 29 بڑے شہروں کا پانی آلودہ اور مضر صحت ہے۔سینیٹر شبلی فراز کی جانب سے قومی اسمبلی میں جمع کرائے گئے تحریری جواب میں یہ انکشاف کیا گیا، پانی میں آرسینک کی موجودگی جلد کی خرابی کا باعث بن رہی ہے۔
دستاویزات میں بتایا گیا ہے شہید بے نظیر آباد، میر پورخاص اور گلگت بلتستان کا پانی 100 فیصد غیر محفوظ ہے جب کہ ملتان 94، کراچی 93، بدین 92، بہاولپور 76، سرگودھا 83، حیدرآباد 80، مظفر آباد 70 اور سکھر کا 67 فیصد پانی مضر صحت ہے۔
ایوان کو بتایا گیا ہے کہ خیبر پختونخوا اور پنجاب نے پینے کے پانی کے معاملے پر بہت کام کیا ہے، پینے کے پانی کے معاملے پر تمام صوبوں کو سیاست سے بالاتر ہو کر قوانین پاس کرنے چاہئیں۔
یہ بھی پڑھیں: پشاور: گن پوائنٹ پر لڑکی کے ساتھ زیادتی کرنیوالا ملزم گرفتار