سیلف اسیسمنٹ سکیم کے نظام میں خرابیاں، حکومت کو 80 ارب روپے کا نقصان

Aug 10, 2021 | 12:23:PM
سیلف اسیسمنٹ سکیم کے نظام میں خرابیاں، حکومت کو 80 ارب روپے کا نقصان
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)ایف بی آر میں اربوں روپے کی بے ضابطگیاں، سیلف اسیسمنٹ سکیم کے نظام میں خرابیوں کی وجہ سے حکومت کو 80 ارب روپے کا نقصان۔

تفصیلات کے مطابق آڈیٹر جنرل نے بے ضابطگیوں کی نشاندہی کردی ہے،دستاویز میں کہا گیا  ہےکہ ایف بی آر نے 31 ارب روپے کے انکم ٹیکس کی ود ہولڈنگ نہیں کی، درآمدی اشیاء کی اسیسمنٹ ویلیوایشن کی خامیوں کے باعث6 ارب54 کروڑ روپے کا نقصان ہوگیا ،ضبط کی گئی گاڑیوں اور اشیاء کے کیسز نہ نمٹانے سے3 ارب15 کروڑ روپے  کا نقصان ہوا ،ایک ارب روپے کے ری فنڈز غیر قانونی طور پر جاری کیے گئے ،دو مرتبہ ٹیکس ریفنڈز جاری کرنے سے خزانے کو 48 کروڑ روپے کا نقصان ہوگیا ،سیلف اسیسمنٹ سکیم کی خرابیوں کے باعث ایک ارب 51 کروڑ روپےکا سیلز ٹیکس ضائع ہوگیا ،فاسٹر نظام میں خرابیوں کے باعث65 کروڑ 40 کروڑ روپے کا نقصان ہوا 
آڈیٹر جنرل نے بے ضابطگیوں کی نشاندہی کردی

یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم  آج کراچی کا ایک روزہ دورہ کرینگے