(24نیوز) کوئٹہ میں مغربی بائی پاس پر سی ٹی ڈی کے آپریشن میں 5 مبینہ دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔
ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق پانچوں دہشتگرد فائرنگ کے تبادلے میں مارے گئے جبکہ ان کے زیر استعمال کمپاؤنڈ سے اسلحہ وگولہ بارود برآمد کرلیا گیا ۔آپریشن کے بعدمری کیمپ جانے والے علاقے کو فورسز نے گھیرے میں لے لیا۔کارروائی میں فورسز کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
یہ بھی پڑھیں: کوئٹہ : دستی بم حملہ۔ ایک شخص جاں بحق۔ 4 زخمی