دو بیواؤں کی زمین پر DHAکا مبینہ قبضہ,ڈپٹی کمشنر ہائیکورٹ میں طلب
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)اسلام آباد ہائی کورٹ نےدو بیواؤں کی زمین پر ڈی ایچ اے کے مبینہ قبضے کے کیس میں ڈپٹی کمشنر حمزہ شفقات کو ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق دو بیواؤں کی زمین پر قبضے سے متعلق ڈی ایچ اے کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی ،اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے کیس پر سماعت کی۔وفاق کی جانب سے ڈپٹی اٹارنی جنرل سید محمد طیب شاہ عدالت میں پیش ہوئے۔سماعت کے دوران عدالت نے حکم دیا کہ ڈپٹی کمشنر حمزہ شفقات پیش ہو کر بتائیں کس قانون کے تحت زمین ایکوائر کی؟ ۔ عدالت نے یہ بھی حکم دیا کہ ڈی سی اسلام آباد اور اے ڈی سی جی آئندہ سماعت پر ذاتی حیثیت میں پیش ہوں ، اسلام آباد ہائی کورٹ نے ڈی سی اسلام آباد کو تحریری جواب بھی جمع کرنے کی ہدایت کی۔
عدالت نے ڈپٹی کمشنر کو طلب کرتے ہوئے کیس کی سماعت 6 ستمبر تک کیلئے ملتوی کردی۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم آج کراچی کا ایک روزہ دورہ کرینگے