(24نیوز)وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ ہمارا افغانستان کی سیاست سے کوئی تعلق نہیں ہے ، ہم امن کے داعی ہیں ۔افغانستان جانے اور افغان جانیں ۔
تفصیلات کے مطابق شیخ رشید نے نادرا میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے کہا کہ بھارتی وزیر داخلہ کا بیان جھوٹا اور غیر ذمہ دارانہ ہے، مقبوضہ کشمیر دہشتگرد بھیجنے کا الزام جھوٹ ہے، مقبوضہ کشمیر میں کسی دہشتگرد کے جانے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، اس کی تردید اور مذمت کرتے ہیں ، اگر ان کے پاس کوئی ثبوت ہے توپیش کریں ۔
شیخ رشید نے کہا تھا کہبھارت، اسرائیل، این ڈی ایس خطے کو نقصان پہنچانا چاہتے ہیں۔پاکستان کو سرحدوں سے کوئی نقصان نہیں پہنچ سکتاپاکستان کو اندر سے نقصان پہنچانے کی کوشش کی جا رہی ہے،۔ تمام عزاداروں کے جلوسوں کو فول پروف سکیورٹی دیں گے، کسی کے عقیدے کو چھیڑیں گے نہ اپنے عقیدے کو چھوڑیں گے، ہر شہری ملک کی سلامتی کیلئے بڑھ چڑھ کر کردار ادا کرے۔ انہوں نے کہا کہ تمام جعلی شناختی کارڈز ختم کر رہے ہیں، جعلی شناختی کارڈ بنانے میں ملوث افسران کو نکال رہے ہیں۔
وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ نور مقدم کیس میں ملوث تمام افراد کے نام ای سی ایل میں ڈال دیئے۔
یہ بھی پڑھیں: اہم انکشاف:ملک کے 29بڑے شہروں کا پانی زہریلا