کورونا کے باعث انٹرا پارٹی الیکشن نہیں کروا سکتے، بی این پی کا الیکشن کمیشن کو جواب

Aug 10, 2021 | 12:49:PM

(24 نیوز) بلوچستان نیشنل پارٹی نے انٹرا پارٹی انتخابات نہ کرانے سے متعلق الیکشن کمیشن کے شوکاز نوٹس  کا جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ کورونا کے باعث مناسب نہیں کہ ملک بھر سے نمائندوں کو بلا کر انٹرا پارٹی الیکشن کرایا جائے۔

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن میں بلوچستان نیشنل پارٹی کے انٹرا پارٹی انتخابات نہ کرانے سے متعلق شوکاز نوٹس پر سماعت ہوئی، بی این پی کے نمائندہ نے الیکشن کمیشن میں انٹراپارٹی انتخابات سے متعلق جواب جمع کرا دیا۔بی این پی نے اپنے جواب میں کہا کورونا کے باعث مناسب نہیں کہ ملک بھر سے نمائندوں کو بلا کر انٹرا پارٹی الیکشن کرایا جائے، مکران ڈویژن میں کورونا کے باعث اموات کی شرح بہت زیادہ ہے ، وہاں انٹرا پارٹی الیکشن کرانا ممکن نہیں ۔بلوچستان نیشنل پارٹی کے نمائندہ نے یہ بھی کہا کہ بی این پی کے صدر اختر مینگل کے اہل خانہ کی طبیعت ناساز ہے وہ بیرون ملک علاج کے لیے ہیں۔ نمائندہ نے یقین دہانی کروائی کہ کورونا کی چوتھی لہر ختم ہوتے ہی انٹرا پارٹی الیکشن کروا کر آگاہ کر دیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: دو بیواؤں کی زمین پر DHAکا مبینہ قبضہ,ڈپٹی کمشنر  ہائیکورٹ میں طلب

مزیدخبریں