سنگین مجرمانہ سرگرمیوں میں ملوث افسر انٹرویو میں کامیاب

Aug 10, 2021 | 13:23:PM

(24نیوز)ایس ایچ او بننے کے لئے ہونا والا امتحان ڈرامہ نکلا اغوا برائے تعاون میں ملوث افسر تھانیدار بننے کے لئے تیار۔

تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او کے منعقدہ امتحان میں انسپکٹر ملک اشرف کی شرکت ،ایڈیشنل آئی جی کراچی اور پانچ ڈی آئی جیز کی موجودگی میں سنگین مجرمانہ سرگرمیوں میں ملوث افسر کامیاب ہوگیا ۔

ملک اشرف پر فیڈرل بی ایریا سے تاجر کو اغوا کرکے تاوان وصول کرنے کا مقدمہ درج ہے، ایس آئی یو میں تعینات ملک اشرف نے تاجر کو مبینہ اغوا کرکے تاوان طلب کیا تھا ۔زرائع کے مطابق ملک اشرف سے دکھاوے کا انٹرویو لے کرکامیاب کردیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:    جہاں بھی فلٹریشن پلانٹ لگائے وہاں بیماریاں کم ہوئی ہیں،گورنر پنجاب

مزیدخبریں