(24نیوز)پارلیمانی سیکرٹریز کو ہاؤسنگ الاؤنس کی ادائیگی پر آڈیٹر جنرل نے اعتراض کر دیا ۔پارلیمانی سیکرٹریز کو ہاؤسنگ الاؤنس کی ادائیگی خلاف ضابطہ قرار دیدی۔
تفصیلات کےمطابق آڈیٹرجنرل رپورٹ نے رپورٹ جاری کر دی ۔ جس میں بتایا گیا ہے کہ پارلیمانی سیکرٹریز کو ہاؤسنگ الاؤنس کی مد میں 3 کروڑ 34 لاکھ روپے ادا کئے گئے۔ آڈیٹرجنرل نے ہاؤسنگ الاؤنس کی ادائیگی روکنے اور اداشدہ ہاؤسنگ الاؤنس متعلقہ پارلیمانی سیکرٹریز سے ریکور کرنے کی بھی سفارش کر دی۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ126 پارلیمانی سیکرٹریز کو وزارت پارلیمانی امور کی جانب سے ادائیگیاں کی گئیں ۔ہاؤسنگ الاؤنس کی ادائیگی مالی سال2017 سے 2020 کے دوران کی گئی، حکومتی رہائش کی فراہمی کے باوجود ہاؤس الاؤنس دیا گیا.
یہ بھی پڑھییں: لاہور ہائیکورٹ نے جہانگیر ترین کی شوگرملوں کے خلاف تادیبی کارروائی مشروط طور پر روک دی