نومنتخب وزیراعظم آزاد کشمیر کی اسلام آباد آمد۔۔ پروٹول میں کتنی گاڑیاں۔۔؟ جان کرحیران رہ جائینگے

Aug 10, 2021 | 16:09:PM

( مانیٹرنگ ڈیسک)آزاد کشمیرکے نومنتخب وزیر اعظم عبدالقیوم نیازی وزرات عظمیٰ کا حلف اٹھانے کے بعد 21گاڑیوں کے قافلے میں اسلام آباد پہنچے۔عبدالقیوم نیازی کے شاہی پروٹوکول کی ویڈیو سوشل میڈ یا پر بھی وائر ل۔

 تفصیلات کے مطابق عبدالقیوم نیازی آزاد کشمیر کے 13ویں وزیر اعظم ہیں، عبدالقیوم نیازی اپوزیشن کے مشترکہ امیدوارچودھری لطیف اکبرکوشکست دے کر وزیراعظم منتخب ہوئے اور انہو ں نے 33 اور مد مقابل امیدوار چودھری لطیف اکبر نے 15 ووٹ حاصل کئے تھے۔

عبدالقیوم نیازی 2006 میں مسلم کانفرنس کے پلیٹ فارم سے بھی رکن اسمبلی منتخب ہوئے تھے اور وزیر خوراک بھی رہ چکے ہیں۔

واضح رہے کہ وزیراعظم پاکستان عمران خان نے ہمیشہ پروٹول کی مخالفت کی اور پروٹول لینےسے انکار کیا لیکن دوسری جانب وزیراعظم آزاد کشمیر عبدالقیوم نے اپنے ہی وزیراعظم کے احکامات کوہوا میں اڑا دیا اور 21 گاڑیوں  کے شاہی پروٹول کے ساتھ حلف اٹھانے اسلام آباد پہنچے جبکہ  اس سے قبل عبدالقیوم نیازی عوام کو باور کروانے کے لئے وہ کتنے سادہ شخصیت کے مالک ہیں موٹرسائیکل پر آزاد کشمیر اسمبلی پہنچے تھے۔

یہ بھی پڑھیں:ثنا خان کی مالدیپ کے ساحل پر سیر سپاٹوں کی تصاویروائرل

21 گاڑیاں، 21 توپوں کی سلامی یہ سب سامراجی روایات ہیں، کاش کہ وزیراعظم صاحب پہلا ہفتہ مظفرآباد شہر کی گندی گلیوں کا دورہ کرتے، پینے کے صاف پانی سے محروم عوام سے ملتے،اسپتالوں کا جائزہ لیتے،ماحولیاتی آلودگی کے بارے میں معلومات حاصل کرتے،بیروزگار نوجوانوں کے ساتھ بیٹھک لگاتے؟؟؟ https://t.co/7G0p0GUMCD

مزیدخبریں