بھارت کا اپنے شہریوں کو فوری افغانستان چھوڑنے کا حکم

Aug 10, 2021 | 18:29:PM

 (24نیوز)افغان فورسز اور طالبان میں لڑائی کی شدت کے باعث بھارت نے اپنے شہریوں کو افغانستان چھوڑنے پر زور دیا ہے۔
میڈیارپورٹس کے مطابق افغانستان میں موجود بھارتیوں کو کہا گیا کہ وہ طالبان کے ساتھ شدید لڑائی کے دوران ملک کے چوتھے بڑے شہر مزار شریف سے ایک خصوصی پرواز کے ذریعے فغانستان سے واپس آجائیں۔ 
مزار شریف سے نئی دہلی کےلئے ایک خصوصی پرواز کل(بدھ) روانہ ہو گی، لہٰذ مزار شریف یا اس کے آس پاس موجود تمام بھارتی شہریوں سے درخواست کی جاتی ہے کہ وہ روانہ ہونے والی خصوصی پرواز میں بھارت کے لئے روانہ ہو جائیں۔بھارتی شہریوں سے کہا گیا کہ افغانستان چھوڑنے والے اپنا مکمل نام اور پاسپورٹ نمبر و دیگر تفصیلات فوری طور پر قونصل خانے میں جمع کرائیں۔
بھارت کے سرکاری اعداد و شمار کے مطابق اس وقت تقریبا ایک ہزار سے 15 سو کے قریب بھارتی افغانستان میں مقیم ہیں۔
 یہ بھی پڑھیں۔ نومنتخب وزیراعظم آزاد کشمیر کی اسلام آباد آمد۔۔ پروٹول میں کتنی گاڑیاں۔۔؟ جان کرحیران رہ جائینگے

مزیدخبریں