افغان صورتحا ل پر گہری تشویش۔ عوام اپنا فیصلہ خود کریں۔جوبائیڈن

Aug 10, 2021 | 18:39:PM

 (24نیوز)پینٹاگون کے ترجمان جان کربی نے کہا ہے کہ افغانستان میں جاری صورتحال سے امریکا کو بہت تشویش لاحق ہے ۔ افغان فوج کے پاس طالبان سے جنگ کرنے کی پوری صلاحیت ہے۔
میڈیارپورٹس کے مطابق جب جان کربی سے پوچھا گیا کہ افغانستان کی فوج کی جانب سے مناسب دفاع نہ ہونے کی صورت میں امریکی فوج کیا کرے گی، تو جواب میں ترجمان کا کہنا تھاکہ زیادہ کچھ نہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس بارے میں ابھی حتمی فیصلہ نہیں لیا گیا۔
 یاد رہے کہ ماضی میں امریکا کی جانب سے کہا گیا تھا کہ وہ فضائی حملے صرف انسدادِ دہشت گردی آپریشن کی مد میں کریں گے۔یہ ان کا ملک ہے جس کا دفاع کرنا ہے۔ یہ ان کی ذمہ داری ہے۔امریکی انتظامیہ نے طالبان کو بھی تنبیہ کی کہ اگر انھوں نے طاقت کے زور پر قبضہ کیا تو ان کو کوئی تسلیم نہیں کرے گا۔
 ادھرامریکی صدر جو بائیڈن نے کہا ہے کہ امریکا کا افغانستان میں فوجی مشن 31 اگست کو مکمل طور پر اپنے اختتام کو پہنچ جائے گا اور افغانستان کی عوام کو اپنے ملک کے مستقبل کا فیصلہ خود کرنا ہو گا۔ان کا کہنا تھا کہ وہ امریکیوں کی ایک اور نسل کو 20 سالہ جنگ میں دھکیلنا نہیں چاہتے۔
 یہ بھی پڑھیں۔گرفتا ر شو ہر کے بعد ادا کا رہ شلپا شیٹھی سے متعلق بھی اہم خبر آ گئی

مزیدخبریں