کے الیکٹرک اور پاکستان ایل این جی کے درمیان گیس فراہمی کا معاہدہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)کے الیکٹرک اور پاکستان ایل این جی کے درمیان گیس فراہمی کا معاہدہ طے پاگیا۔ منگل کو سی ای اوکے الیکٹرک اور چیف ایگزیکٹوپاکستان ایل این جی نے معاہدے پر دستخط کئے ۔
وزیر توانائی حماد اظہر نے بھی معاہدے کی تقریب میں شرکت کی ،پاکستان ایل این جی کے الیکڑک کو 150 ایم ایم سی ایف ڈی گیس فراہم کرے گی ،سرکاری ادارے کی جانب سے نجی ادارے کو گیس فراہمی کا پہلا معاہدہ ہے ۔
وزیر توانائی نے دونوں کمپنیوں کواہم سنگ میل کے حصول پرمبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ حالیہ معاہدہ کے الیکٹرک کے مستقبل کے حوالے سے درست سمت میں ایک قدم ہے ۔حماداظہر نے کہاکہ گیس کی فراہمی سے کے الیکٹرک کے سسٹم میں 900 میگاواٹ بجلی داخل ہوگی ،اضافی بجلی سسٹم میں شامل ہونے سے کراچی کی ضروریات پوری ہوں گی ۔وفاقی وزیر برائے توانائی حماد اظہر نے معاہدے پر دستخط کی تصویر بھی شیئر کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں۔گرفتا ر شو ہر کے بعد ادا کا رہ شلپا شیٹھی سے متعلق بھی اہم خبر آ گئی