آرمی چیف جنر ل قمر جاوید باجوہ سے چینی سفیر کی ملاقات
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)پاک آرمی کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق چینی سفیر کی آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات ، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال ہوا۔
تفصیلات پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق آئی ایس پی آر پاکستان میں تعینات چینی سفیرنے جی ایچ کیو راولپنڈی کا دورہ کیا اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
آئی ایس پی آرکے مطابق ملاقات میں دفاعی تعاون، علاقائی سکیورٹی اور سی پیک منصوبوں پر پیش رفت پر بھی بات ہوئی۔
چینی سفیر نے خطے میں امن اور استحکام کے لئے پاکستان کی مخلصانہ کوششوں کو سراہا۔انہوں نے کہا کہ چین پاکستان کو اسٹریٹجک پارٹنر کے طور پر سپورٹ کرتا رہے گا۔
چینی سفیر کی آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات میں ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید بھی موجود تھے۔
یہ بھی پڑھیں:اپوزیشن متحد ہو کر عدم اعتماد لائے، حکومت کل ہی گر جائے گی۔ بلاول بھٹو