میاں نوازشریف کا پی ڈی ایم کو متحرک ۔ حکومت مخالف تحریک تیز کرنے کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(مانیٹرنگ ڈیسک) میاں نواز شریف نے شہبازشریف کوپارٹی سطح پربھی لیگی رہنمائوں کو متحرک کرنےکی ہدایت کردی۔
تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے پارٹی قائد نواز شریف سے رابطہ کرکے پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے کل ہونے والے اجلاس سے متعلق مشاورت کی ہے۔
قائد حزب اختلاف اور صدر مسلم لیگ ن شہباز شریف پی ڈی ایم کے کل ہونے والے اجلاس سے قبل متحرک ہو گئے ہیں۔
شہبازشریف نے پی ڈی ایم اجلاس کے سلسلے میں پارٹی قائد نواز شریف سے فون پر مشاورت کی، دونوں رہنمائوں نے حکومت مخالف تحریک تیزکرنے اورپی ڈی ایم کو متحرک کرنے پر اتفاق کیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز شریف نے شہبازشریف کوپارٹی سطح پربھی لیگی رہنمائوں کو متحرک کرنےکی ہدایت کردی ہے۔
ذرائع نے مزید بتایا ہے کہ شہباز شریف پی ڈی ایم اجلاس سے قبل پارٹی رہنمائوں کااجلاس بھی بلائیں گے۔
خیال رہے کہ پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم)کا سربراہی اجلاس کل اسلام آباد میں ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں:اپوزیشن متحد ہو کر عدم اعتماد لائے، حکومت کل ہی گر جائے گی۔ بلاول بھٹو