سیاسی رہنما کی بیوی سے اجتماعی زیادتی

Aug 10, 2021 | 19:47:PM

 (24نیوز)بھارتیہ جنتا پارٹی کے ایک سینئر لیڈر نے کہا ہے کہ ان کی بیوی جو قوت گویائی سے محروم تھی کو مغربی بنگال میں اجتماعی عصمت دری کا نشانہ بنایا گیاہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مغربی بنگال کے ضلع ہورہ سے تعلق رکھنے والے بی جے پی لیڈر امیت مالویہ نے پولیس کے پاس ایک شکایت درج کرائی ہے کہ مقامی لیڈروں اور کارکنوں نے اس کی گونگی بیوی سے اجتماعی زادتی کیہے۔ریاست میں ترنمول کانگریس نے متاثرہ خاندان کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے اس واقعے کے میںملوث مجرموں کو سزا دینے کا مطالبہ کیا ہے۔
متاثرہ خاتون اس وقت ایک مقامی ہسپتال میں زیر علاج ہے ۔امیت مالویہ اور پارٹی کے مغربی بنگال کے شریک انچارج نے ایک ٹوئٹر پوسٹ میں کہا ہے کہ بی جے پی لیڈر کی 34 سالہ بیوی کو ترنمول کانگریس کے کارکنوں نے ضلع کے علاقے Bagnanمیں رسی سے باندھ کر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا۔پولیس کے پاس درج شکایت کے مطابق کچھ افراد نے رات کے وقت زبردستی خاتون کے گھر میں داخل ہو کر اسے تشدد اور اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا ۔ 
 یہ بھی پڑھیں۔ مسجد کے اندر رقص کرنے والا سوشل میڈیا اسٹار گرفتار۔ساتھی خاتون کی تلاش

مزیدخبریں