مبشر کھوکھر قتل کیس میں اہم پیشرفت

Aug 10, 2021 | 20:06:PM

(مانیٹرنگ ڈیسک)نامزد صوبائی وزیر اسد کھوکھر کے بھائی کے قتل کا معاملہ، سی آئی اے نے معاونت کے شبہ میں ایک اور شخص کو حراست میں لے لیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق سی آئی اے کی زیر حراست ملزم عمر نے پولیس کو بابر کا نام بتایا تھا۔سی آئی اے اب تک تین ملزموں کو حراست میں لے چکی ہے۔ تاہم سی آئی اے ماڈل ٹائون اب تک قتل کے محرکات کا پتہ نہیں چلاسکی۔ وزیراعلیٰ کی موجودگی میں فائرنگ کے باعث کیس انتہائی اہمیت کا حامل ہوچکا ہے۔
 پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ بابر نامی شخص نے مرکزی ملزم ناظم کو شادی ہال کا پتہ بتایا تھا۔
دوسری جانب سی آئی اے پولیس کا مزید کہنا تھا کہ مرکزی ملزم ناظم نے جیل میں ہی مبشر کھوکھر کو قتل کرنے کا ارادہ کیا تھا۔ جیل میں مخالف گروپ کے لوگوں نے ناظم کو مبشر کھوکھر کے خلاف اکسانے میں اہم کردار ادا کیا۔ چوہنگ کے علاقے میں واقع مانووال گائوں میں دو گروپس " کھوکھر اور گٹھا" ہیں۔ پولیس ذرائع کے مطابق ناظم اور اس کے خاندان کے لوگ مبشر کھوکھر کے گروپ میں تھے۔ ملزم کے بھائی اسلم عرف بلا کو گٹھا گروپ نے قتل کیا۔
یہ بھی پڑھیں:میاں نوازشریف کا پی ڈی ایم کو متحرک ۔ حکومت مخالف تحریک تیز کرنے کا فیصلہ

مزیدخبریں