کرینہ کپور کے دوسرے بیٹے کا نام سامنے آنے پر ایک بار پھر سوشل میڈیا پر ہنگامہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ما نیٹر نگ ڈیسک)سیف علی خان اور کرینہ کپور کے دوسرے بیٹے کا نام سامنے آنے پر ایک بار پھر سوشل میڈیا پر ہنگامہ کھڑا ہوگیا اور ٹوئٹر پر دونوں کو ایک بار پھر اپنے بیٹے کا مسلم نام رکھنے پر تنقید کا نشانہ بنایا جارہاہے۔
تفصیلات کے مطابق اداکار سیف علی خان اور ان کی اہلیہ اداکارہ کرینہ کپور نے جے بڑے بیٹے کا نام تیمور علی خان رکھا تھا تو اس وقت بھی بھارت میں ہنگامہ کھڑا ہوگیا تھا اورہندو انتہا پسندوں نے دونوں کو بیٹے کانام ’تیمور علی خان‘ رکھنے پر خوب تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔
اس طرح کی صورتحال دوبارہ پیدا نہ ہو اس وجہ سےجب سیف اور کرینہ کےدوسرے بیٹے کی پیدائش ہوئی تو انہوں نے کئی ماہ تک اپنے بیٹے کا نام اور تصویر میڈیا پر شیئر نہیں کی۔ تاہم دوسرے بیٹے کی پیدائش کے چند ماہ بعدیہ خبر سامنے آئی کہ انہوں نے اپنے دوسرے بیٹے کا نام ’’جے‘‘ رکھا ہے۔
حال ہی میں کرینہ کپور نے اپنی کتاب ’’کرینہ کپور خانز پریگنینسی بائبل‘‘ متعارف کروائی ہے۔ جس میں انہوں نے کتاب کے آخری صفحات تک اپنے دوسرے بیٹے کو ’’جے‘‘ کے نام سے پکارا ہے۔ لیکن کتاب کے آخری صفحات کرینہ کے حمل کے دوران اور بعد کی تصاویرپر مشتمل ہیں۔ اور تصویر کے کیپشن میں انہوں نے اپنے دوسرے بیٹے کا نام ’’جہانگیر علی خان‘‘ لکھا ہے۔ اور اسی کتاب کے آخری صفحے پر کرینہ نے پہلی بار اپنے دوسرے بیٹے کی تصویر بھی ظاہر کی ہے۔
سیف اور کرینہ کے دوسرے بیٹے کا نام منظرعام پر آتے ہی ایک بار پھر بھارتی سوشل میڈیا پر اس نام کو لے کر ہنگامہ کھڑا ہوگیا اور بھارتی صارفین پھر سے دونوں کو تنقید کا نشانہ بنارہے ہیں۔ ایک صارف نے سیف علی خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا تیموراور جہانگیر کے بعد شاید اگلا نام شاہجہاں اور اورنگزیب ہوسکتا ہے۔ سیف علی خان مغل بادشاہت کو زندہ کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔کچھ لوگ سیف کرینہ کے دوسرے بیٹے کے نام کو لے کر سوشل میڈیا پر کی جانے والی تنقید پر طنز کررہے ہیں۔
#BreakingNews
— Priyanka Chopra (@Priyank74578673) August 10, 2021
1st Amrita then #KareenaKapoor become #KareenaKapoorKhan & now her son named #Jehangir & #TaimurAliKhan this is the way where Hindus going to lose its identity, next may be #Shahjahan & #Aurangzeb. #SaifAliKhan trying to revive #Mughal emperor.#SayNoToConversion pic.twitter.com/ieQyFmGdz1
کچھ سو شل میڈیا صارفین تو کرینہ اور سیف کے دونوں بیٹوں کے نام سے اتنے نالاں نظر آئے کہ انہوں نے مغل بادشاہ جہانگیر کو سفاک قرار دیتے ہوئے کہا پہلے تیمور اور اب جہانگیر۔ واہ سیف اور کرینہ نے اپنے بیٹے کا نام ایک سفاک اور وحشی مغل بادشاہ کے نام پر رکھا ہے۔
Big Braking ????#KareenaKapoorKhan and #SaifAliKhan are planning to name their third child Aurangzeb? pic.twitter.com/ALBiCinJKi
— Rajul (@Rajul09014971) August 10, 2021
کچھ لوگوں نے دونوں پر طنز کرتے ہوئے کہا سیف اور کرینہ اپنے تیسرے بیٹے کا نام ’’اورنگزیب‘‘ رکھنے کی منصوبہ بندی کررہے ہیں؟
BREAKING: #SaifAliKhan and #KareenaKapoorKhan name their second child Jehangir.
— Rofl Stalin 1.0 {parody} (@Stalinhhr) August 10, 2021
Le bhakt pic.twitter.com/CsrwSybUa5
یہ بھی پڑھیں:معروف ایئر لائن نے اپنی ایئرہوسٹس کو برج خلیفہ کی چوٹی پر کھڑا کر دیا۔۔ویڈیو وائرل