ہینگ ٹونگ جہاز کو نکالنے کی پہلی کوشش ناکام 

Aug 10, 2021 | 20:28:PM

(24 نیوز)آج دوپہر اونچی سمندری لہروں کے وقت جہاز نکالنے کی پھر کوشش کی جائے گی۔

کے پی ٹی حکام کے مطابق ساحل پر ریت میں پھنسے بحری جہاز ہینگ ٹونگ کو نکالنے کےلئے شروع کئے گئے آپریشن کے دوران پہلی کوشش کامیاب نہ ہو سکی۔ بدھ کی دوپہر اونچی سمندری لہروں کے وقت جہاز نکالنے کی پھر کوشش کی جائے گی اور 22 اگست تک ہر روز بحری جہاز کو نکالنے کی کوشش کی جائے گی، جب تک کہ کامیابی نہ مل جائے۔
حکام کے مطابق وزیر اعظم کے معاون خصوصی مشیر جہاز رانی محمود مولوی نے جہاز کو نکالنے کے لئے 15 اگست کا وقت دیا تھا، جس کے لئے منگل کو آپریشن شروع کر دیا گیا ہے، یہ آپریشن دو مراحل میں مکمل ہوگا، پہلے مرحلے میں جہاز کو ریت سے نکال کر 4 میٹر گہرے پانی میں لے جایا جائے گا اورپہلے مرحلے میں آپریشن ٹیم کو کامیابی نہ مل سکی۔
دوسرے مرحلے میں جہاز کو ٹو کر کے کراچی ہاربر تک لے جایا جائے گا، آپریشن کا دوسرا مرحلہ ٹگ اور بارج کی مدد سے شروع ہوگا، حکام نے بتایاکہ دوسرے مرحلے میں دو ہیوی ٹگ بوٹس کا استعمال کیا جائے گا۔جہاز کے پھنسنے کے حوالے سے وزارت میری ٹائم نے ابتدائی رپورٹ ایک ہفتے بعد جاری کرنے کا اعلان کیا تھا، تاہم تین ہفتے سے زائد کا وقت گزر جانے کے باوجود ابتدائی رپورٹ جاری نہیں کی جا سکی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:سندھ حکومت کا انتقال کرنیوالے ملازمین کے حوالے سے بڑا فیصلہ

مزیدخبریں