جب میں بچی تھی۔۔خاتون وکیل کا برطانوی شہزادہ اینڈریو پر زیادتی کا الزام ۔ مقدمہ دائر
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز )امریکی نژاد آسٹریلوی وکیل ورجینیا رابرٹس نے کہا ہے کہ برطانوی شہزادہ اینڈریو نے ان کے ساتھ زیادتی کی۔
میڈیارپورٹس کے مطابق ورجینیا نے نیویارک سٹی عدالت میں مقدمہ دائر کردیا، جس میں دعویٰ کیا گیا کہ شہزادہ اینڈریو نے بدنام زمانہ جیفری ایپسٹین کے نیویارک میں گھر پر اسے کمسنی میں جنسی حملے کا نشانہ بنایا تھا اس وقت میری عمر 17برس تھی۔
واضح رہے کہ ورجینیا رابرٹس کی عمر اب 38 برس ہے۔ شہزادہ اینڈریو خاتون کے الزامات مسترد کرچکے ہیں۔
یادرہے کہ نومبر 2019میں زیادتی کے الزام پر ملکہ برطانیہ نے پرنس اینڈریو کو کو شاہی ذمہ داریوں سے سبکدوش کر دیا تھا۔برطانوی شاہی خاندان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیاتھا کہ پرنس اینڈریو کو کمسن لڑکی سے جنسی تعلقات کے الزامات کا سامنا کرنے والے جیفری ایپسٹین سے دوستی پر برخاست کیا گیا ہے۔ عوامی عہدے سے سبکدوشی کے بعد شہزادہ اینڈریو کو حاصل ہونے والی 249 ہزار پاؤنڈ تنخواہ سے بھی محروم کر دیا گیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں۔
یہ بھی پڑھیں۔ سیاسی رہنما کی بیوی سے اجتماعی زیادتی