(ما نیٹر نگ ڈیسک)نیویارک گورنر انڈریو کومو مستعفی ہوگئے ہیں۔ ان پر متعدد خواتین کو ہراساں کرنے کا الزام تھا۔
تفصیلات کے مطابق امریکی صدر جوبائیڈن نے بھی گورنر نیویارک کو مستعفی ہونےکا مشورہ دیا تھا۔ گزشتہ روزنیویارک کی اٹارنی جنرل لٹیٹیا جیمز نے گورنر کی جانب سے خواتین کو ہراساں کرنے کی تحقیقاتی رپورٹ جاری کی تھی۔
گورنر پر کئی خواتین کی جانب سے ہراساں کرنے کے الزامات عائد کیے گئے تھے جس کے بعد ان الزامات کی تحقیقات کیلئے کمیشن بنایا گیا۔ جس کی تحقیقات 5 ماہ تک جاری رہیں جس میں انکشاف کیا گیا کہ 63 سالہ گورنر نے 11 خواتین کوہراساں کیا۔ گورنر کی جانب سے ہراسانی کا شکار ہونے والی 11 خواتین میں سے زیادہ ترسرکاری ملازمین تھیں۔اینڈریو کومو کا تعلق ڈیموکریٹک پارٹی سے ہے اور وہ 2011 سے ریاست کے گورنرتھے۔
یہ بھی پڑھیں:عا مر خا ن کا یو ٹرن؟پھر سابق اہلیہ کر ن را ئو کے ساتھ وا پسی