شہباز گل کی گرفتاری کا معاملہ: عدالت سے بڑی خبر آگئی

Aug 10, 2022 | 08:52:AM

(ویب ڈیسک) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے پی ٹی آئی رہنما شہباز گل کا کا دو روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا۔ اسلام آباد کی مقامی عدالت نے کوہسار پولیس کو شہباز گِل کو جمعہ کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے رہنما اور عمران خان کے چیف آف سکیورٹی سٹاف ڈاکٹر شہباز گل کے خلاف بغاوت، اداروں کے خلاف اکسانے کی دفعہ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا۔ شہباز گل کے خلاف درج مقدمے میں سنگین نوعیت کی 10 دفعات شامل کی گئی ہیں۔

 یہ بھی پڑھیں:شہباز گل اسلام آباد سے گرفتار ، مقدمہ درج

ایف آئی آر کے متن میں لکھا گیا کہ شہباز گل نے نجی ٹی وی پروگرام میں فوج کو تقسیم کرنے کی کوشش کی، شہباز گل نے فوج کے مختلف رینک کے افسران کو سیاسی جماعت سے جوڑنے کی کوشش کی۔

مقدمے کے متن میں لکھا گیا کہ شہباز گل نے اسی طرح سول بیوروکریسی کو بھی بغاوت پر اکسایا، دھمکایا اور ریاستی اداروں بشمول سول بیوروکریسی کو اکسانے کی کوشش کرتے ہوئے کہا کہ وہ اعلیٰ افسران کے احکامات نہ مانیں۔

مزیدخبریں