وزیراعلیٰ پرویز الہٰی کا بڑا بیان آگیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) وزیر اعلٰی پنجاب پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ عمران خان، تحریک انصاف اور ہم افواج پاکستان کے ساتھ ہیں کسی کو بھی فوج کا نام بدنام کر کے سیاسی مقاصد حاصل کرنے نہیں دیں گے۔
یہ بھی پڑھیں:شہباز گل کی گرفتاری کا معاملہ: عدالت سے بڑی خبر آگئی
اپنے ایک بیان میں وزیر اعلٰی پنجاب چوہدری پرویز الہی نے کہا ہے کہ افواج پاکستان سرحدوں کی حفاظت کی ضامن ہے اور ہمارا فخر ہے، فوج کے خلاف پراپیگنڈا ملک دشمن ہی کر سکتا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ جو کوئی بھی فوج کے خلاف بات کرتا ہے اس کو ڈکلیئر کیا جائے کہ وہ پاکستان اور دین اسلام کا دشمن ہے، کسی بھی صورت افواج پاکستان کے خلاف بات نہیں کر سکتے۔
وزیر اعلٰی پنجاب نے کہا ہے کہ ن لیگ والے غلط اور بے بنیاد پراپیگنڈا کر رہے ہیں، ن لیگ کے میڈیا سیل سے جھوٹا پراپیگنڈا کیا جا رہا ہے۔