انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں مسلسل کمی، روپیہ مضبوط ہونے لگا

Aug 10, 2022 | 10:50:AM

(ویب ڈیسک) انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں کمی کا سلسلہ جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں:شہباز گل کی گرفتاری کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی

گزشتہ چند دنوں سے انٹر بینک میں ملکی تاریخ میں پہلی بار ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں سب سے زیادہ اضافہ ہوا ہے۔

بدھ کے روز بھی ڈالر کی قدر میں کمی دیکھنے میں آئی۔ انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں مزید 2 روپیہ 54 پیسے کمی ہوئی اور ڈالر 222 روپے سے بھی نیچے آگیا۔ انٹر بینک میں ڈالر 224 روپے 4 پیسے سے کم ہو کر 221 روپے 50 پسے پر آگیا۔

انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت کا فرق 3.91 روپے تک جاپہنچا۔ اوپن مارکیٹ میں یورو 3 روپے سستا ہوکر 223 روپے تک گرگیا۔ اوپن مارکیٹ میں برطانوی پاونڈ 7 روپے سستا ہوکر 263 روپے کا ہوگیا۔ امارتی درہم 1.50 روپے سستا ہوکر 59.30 روپے کا ہوگیا۔ سعودی ریال 60 پیسے سستاہو کر 58 روپے کا ہوگیا۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ پاکستان کو آئی ایم ایف سے 20 اگست تک 1.20 ارب ڈالر ملنے کی خبروں پر روپے پر پریشر میں کمی دیکھی جا رہی ہے، آئی ایم ایف کے بعد دیگر ڈونر ایجنسی سے بھی پاکستان کو 3 ارب ڈالر ملنے کی توقع ہے۔

خیال رہے انٹر بینک میں ڈالر 239 روپے 37 پیسے کی بلند سطح سے اب تک 17 روپے 87 پیسے سستا ہوچکا ہے۔

مزیدخبریں