عوام کیلئے خوشخبری: پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) عالمی مارکیٹ میں خام تیل 7 ماہ کی کم سطح تک گرگیا۔
خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکی تیل کے ذخائر میں اضافے پر خام تیل کی قیمتوں میں کمی ہوگئی، امریکی تیل کے ذخائر توقع سے زائد بڑھنے اور طلب میں کمی کے خدشات پر مندی دیکھی جا رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں مسلسل کمی، روپیہ مضبوط ہونے لگا
امریکی خام تیل 70 سینٹس کمی سے 90 ڈالر فی بیرل سے نیچے آگیا۔ امریکی خام تیل 7 ماہ کی کم سطح 89 ڈالر 83 سینٹس فی بیرل پر ٹریڈ ہو رہا ہے۔
بینچ مارک لندن برینٹ آئل 60 سینٹس کمی سے 96 ڈالر فی بیرل سے نیچے آگیا۔ بینچ مارک لندن برینٹ آئل جنوری 22 کی کم سطح 95.70 ڈالر فی بیرل تک گرگیا۔
ماہرین کے مطابق خام تیل کی قیمت کم ہونے سے پاکستان کے درآمدی بل میں کمی ہوگی، ڈالر کے بعد خام تیل سستا ہونے سے پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی توقع ہے۔