(24نیوز)سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کا پشاور ہائی کورٹ سے رجوع کرنے کا فیصلہ، اسد قیصر ایف آئی اے کے نوٹس کو عدالت میں چیلنج کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر ممنوعہ فنڈنگ کیس میں ایف آئی اے کی جانب سے طلبی کے نوٹس کو پشاور ہائیکورٹ میں چیلنج کرنے پہنچے،ایف آئی اے نے ممنوعہ فنڈنگ کیس میں پوچھ گچھ کیلئے اسد قیصر کو 11 اگست کو طلب کررکھا ہے جس کیخلاف وہ عدالت میں رٹ پٹیشن دائر کریں گے۔
اسد قیصر کو بھیجے گئے نوٹس میں کہا گیا ہے کہ تحریک انصاف ممنوعہ فنڈنگ کیس کے فیصلے کے مطابق آپ کے 2 بینک اکاؤنٹس ہیں، اسد قیصر 2 بینک اکاؤنٹس کھولنے اور انہیں چلانے سے منسلک ہیں لہٰذا انکوائری ٹیم کے سامنے ذاتی حیثیت میں حاضر ہوں اور بینک اکاؤنٹس کے بارے میں سوالات کے جواب دیں۔
یہ بھی پڑھیں: فیاض الحسن چوہان نے ٹی ایل پی کو بڑی آفر دیدی