حکومت نے بینکاروں کے خلاف سخت اقدام اٹھا لیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز )بنگلہ دیش میں مالی بحران شدت اختیار کرگیا ،حکومت نے بینکاروں کے خلاف سخت اقدام اٹھا لیا ۔
بنگلہ دیشی میڈیا کے مطابق بنگلہ دیش کے مرکزی بینک کی ڈالر کی ذخیرہ اندوزی پر چھ بینکوں کے خلاف کارروائی کی گئی ۔بنگلہ دیش کے مرکزی بینک نے پانچ مقامی اور ایک غیر ملکی بینک کو ڈالر کی ذخیرہ اندوزی کا الزام دیا ہے،مذکورہ بینکس نے ذخیرہ اندوزی کے ذریعے ٹکے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھائی۔
مزید پڑھیں:ماں ،بیٹے کا انوکھا کارنامہ
میڈیا رپورٹس کے مطابق بنگلہ دیشی بینکوں نے اس عمل سے منافع کمایا، بینکوں کے خلاف کاروائی سے ایک ڈالر 114 ٹکے سے کم ہوکر 95 ٹکے کا ہوگیا، پاکستان میں بھی اگست کے آغاز پر بینکوں ہے خلاف کاروائی عمل میں لائی گئی ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ اسٹیٹ بینک کے اقدامات کے بعد پاکستانی کرنسی کی قدر بھی بہتر ہوئی ہے۔پاکستان میں کسی بینک یا مجاز حکام کے خلاف کوئی تادیبی کاروائی نہیں کی گئی ۔