پاک فوج طالبان سے نمٹنے کی صلاحیت اور قوت رکھتی ہے:رانا ثناء اللہ

Aug 10, 2022 | 13:30:PM

(24 نیوز) وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ کالعدم ٹی ٹی پی سے آئین کے تحت ہی مذاکرات ہوں گے،طالبان سے بات چیت کا معاملہ پارلیمنٹ میں بھی لائے ہیں۔

 وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ ایمن الظواہری آپریشن میں پاکستان نے کوئی مدد نہیں کی، پاک فوج طالبان سے نمٹنے کی صلاحیت اور قوت رکھتی ہے،انہوں نے کہا کہ دہشتگرد کمانڈرعمر خالد خراسانی کی ہلاکت کی تصدیق ہوچکی، کالعدم ٹی ٹی پی کمزورہوئی ہے، انہوں نے مزید کہا کہ سوات میں پولیس افسر اور فوج کو نشانہ بنانے کے واقعات دباؤ بڑھانے کے لئے ہیں ، ایسے واقعات سے نمٹنے کیلئے فورسز اپنا کردار ادا کر رہی ہیں،اگر کوئی ہتھیار ڈالنے کو تیار ہے، خواتین اور بچے ساتھ ہیں توبات ہوسکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: فیاض الحسن چوہان نے ٹی ایل پی کو بڑی آفر دیدی

مزیدخبریں