ممنوعہ فنڈنگ کیس کا فیصلہ: عدالت سے بڑی خبر آگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) تحریک انصاف نے الیکشن کمیشن کا ممنوعہ فنڈنگ کیس کا فیصلہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا۔
یہ بھی پڑھیں:شہباز گل کا بیان: وزیراعلیٰ پرویز الٰہی کا پی ٹی آئی کو سرپرائز
پی ٹی آئی کے ایڈیشنل سیکرٹری جنرل عمر ایوب نے ممنوعہ فنڈنگ سے متعلق الیکشن کمیشن کے فیصلے کے خلاف اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی۔ پی ٹی آئی کی جانب سے دائر درخواست میں الیکشن کمیشن کو فریق بنایا گیا ہے۔
تحریک انصاف نے اپنی درخواست میں الیکشن کمیشن کی کارروائی غیر قانونی قرار دینے اور ممنوعہ فنڈنگ کیس میں شوکاز نوٹس بھی کالعدم قرار دینے کی استدعا کی ہے۔
اس کے علاوہ پی ٹی آئی نے ممنوعہ فنڈنگ کیس میں الیکشن کمیشن کا 2 اگست فیصلہ بھی کالعدم قرار دینے کی استدعا کی۔